ابنا: پاکستان میں 11 مئی کے انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت ختم ہو گیا ہےاور کل سے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت ہوگی جو 10 اپریل تک جاری رہے گی۔ اپیلوں پرانتخابی ٹربیونلز17 اپریل تک فیصلہ سنائے گی، امیدوار 18 اپریل تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں ۔آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے آخری دن کئی سیاستدانوں کے کاغذات نامزدگی منظور اور کئی کے مسترد ہوئے چترال کے ایک حلقے سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے جبکہ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے ان کے کاغذات نامزدگي مسترد کردئيے گئے تھے۔ پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگي پر گيارہ اعتراضات داخل کئے گئے تھے اور ججوں کی غیر قانونی نظر بندی کے اعتراض پر ان کے کاغذات مسترد کئے گئے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگي پر اعتراضات جماعت اسلامی کے امیدوار نعمت اللہ خان اور ديگر افراد نے داخل کئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406857
پاکستان میں 11 مئی کے انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت ختم ہو گیا ہے۔